پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کے نام سے میدان میں اتریں گی
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس نے 175 کروڑ اور آٹھویں ٹیم او زی ڈویلپرز نے 185 کروڑ روپے میں خرید لی گئی۔ ٹیموں کے نام بالترتیب حیدرآباد اور سیالکوٹ ہوں گے۔حیدرآباد اور سیالکوٹ کی فرنچائز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے سیزن الیون میں اب آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم مجموعی طور پر 3 ارب 60 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہیں۔پی ایس ایل برانڈ ایمبیسڈر وسیم اکرم نے بیس پرائز کا اعلان 110 کروڑ روپے بولی سے آغاز کیا، ساتویں ٹیم حیدرآباد ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے میں خریدی۔مالک حیدرآباد ٹیم فواد سرور کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔
پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کی نیلامی کیلئے بیس پرائز 170 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، جو 185 کروڑ روپے میں خرید لی گئی، جس کا نام سیالکوٹ ہوگا۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کیلئے اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی۔علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد اب بولی میں 9 پارٹیاں شریک ہوئیں۔
Leave A Comment