تازہ ترین

شاہدرہ کے علاقے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری سکول کی ٹیچر کو قتل کر دیا گیا۔ملزم اعجاز نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ شائستہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ کی شناخت 53 سالہ شائستہ نسیم کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقے ونڈ الہ دیال شاہ میں بطور ٹیچر فرائض انجام دے رہی تھیں۔ایس پی سٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے، جبکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement