لاہور : پتنگوں کی سپلائی ناکام ،کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی بڑی کھیپ برآمد
لاہور میں پولیس نے پتنگوں کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی بڑی کھیپ کے ساتھ ملزم گرفتار کرلیا ۔ایس ایچ او چوہنگ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارتےہوئےکیمیکل ڈور اور پتنگوں کی بڑی کھیپ برآمدکرلی ملزم دیگر صوبوں سے پتنگیں لاہور فروخت کرنے کیلئے لایا تھا۔ملزم زین علی سے 80 پتنگیں اور 35 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کےتفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Leave A Comment