لاہور : گھر سے گردن کٹی لاش برآمد، واقعہ مشکوک قرار
تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں سے ایک گھر سے گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت وسیم جبار کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقتول کی گردن لکڑی کاٹنے والی آری سے کاٹی گئی۔ مقتول کی جیب سے ایک تحریری نوٹ بھی ملا ہے، جس میں خودکشی کا عندیہ دیا گیا ہے، تاہم واقعہ انتہائی مشکوک ہونے کے باعث مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس شواہد اکٹھے کر کے اصل حقائق جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
Leave A Comment