تازہ ترین

پنجاب میں 8 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، رزلٹ ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نتائج دیکھنے کیلئے پورٹل کا افتتاح کر دیا، پبلک سکولوں کے طلباء 8 ویں کا نتیجہ pectaa.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں، آٹھویں جماعت کا مجموعی نتیجہ 88 فیصد رہا۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے ایک لاکھ کے قریب طلباء نے آٹھویں کا امتحان دیا، آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا، پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی۔ پیپر چیکنگ میں مشین مارکنگ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، میٹرک اور انٹر کے پرچوں میں بھی مشین مارکنگ ہوگی، اسسمنٹ ٹیم کو اعزازیہ دیا جائے گا۔رانا سکندر حیات کے مطابق ہشتم امتحانات پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے تحت منعقد کئے گئے، بورڈ طرز پر ہشتم امتحانات کا آغاز طلباء کی کارکردگی بہتر انداز میں جانچنے کیلئے کیا گیا ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس مارکنگ سے شفافیت مزید واضح ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے پرچوں پر کیو آر کوڈ بھی لگایا گیا ہے، کیو آر کوڈ امتحانی پرچوں کی مکمل ٹریسنگ میں معاونت رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب میں طویل عرصہ بعد بورڈ طرز پر آٹھویں کے امتحان بحال ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کامیاب طلباء کو مبارکباد دی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement