لاہور : کاروباری اوقات کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن، متعدد دکانیں سیل
ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کاروباری اوقات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 60 سے زائد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر مارکیٹوں کو رات 8 بجے جبکہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔انتظامیہ کے مطابق لبرٹی مارکیٹ میں رات 8:05 بجے تمام دکانیں بند پائی گئیں، جبکہ دیگر علاقوں میں خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔ کینٹ میں 22 سے زائد، علامہ اقبال ٹاؤن میں 13، ماڈل ٹاؤن میں 6 معروف کیفے اور ریسٹورنٹس جبکہ سٹی تحصیل میں 10 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
Leave A Comment