لاہور : ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کا کیس، ملزم افنان اور والد شفقت علی کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمہ میں ملزم افنان اور اس کے والد شفقت علی کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ کم عمر ملزم افنان اوراسکے والد شفقت علی کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے اظہار برہمی کیا اور عدالت نے ملزم افنان اور اس کے والد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔متعلقہ ایس ایچ او کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرکے ضامن کونوٹس جاری کر دیئے ۔ عدالت نے مزید سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی ۔
Leave A Comment