لاہور : منشیات فروش گرفتار
لاہور کے علاقے اسلام پورہ،چوکی اکرم پارک پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنیوالے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق منشیات فروش ملزم شکیل سے ایک کلو 320 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ہےجبکہ ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے . پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Leave A Comment