توانائی بحران؛15اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش
توانائی بحران کے پیش نظر پنجاب میں بڑے فیصلوں کی تیاری کرلی گئی،محکمہ توانائی نے سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردیں،15اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم کی تجویزدی گئی ہے،نجی اداروں کیلئے ورک فراہم ہوم کی سخت ہدایات کی سفارش کی گئی ہے۔ ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کا پلان ہے،اس کے علاوہ میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، غیرضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز ہے،رات10بجے کے بعد سٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلیں گی،مارکیٹ اوقات کار مزید محدود کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
Leave A Comment