وزیراعلیٰ مریم نواز کاعید پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر مقرر کیے گئے کرایوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے روزے دار مسافروں کے افطار کا اہتمام کرنے، بس سٹینڈز کی انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہر بس سٹینڈ پر کرائے نامے نمایاں آویزاں کر کے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
Leave A Comment