لاہور: شاہراہوں پر جدید ٹریفک پولیسنگ کا نیا دور,ون ایپ اور نئی یونیفارم کا آغاز
لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے جدید پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت افسران اور وارڈنز کے لیے ون ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے تمام سرکل افسران کو ون ایپ کے ساتھ آئی پیڈ فراہم کیے ہیں، جس سے وہ مختلف آپریشنز کو ایک ہی کلک پر انجام دے سکیں گے۔ ون ایپ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور متعدد محکموں کے ڈیٹا سے منسلک ہے، جس کے ذریعے ٹریفک وارڈنز اب فوری کارروائیاں کر سکیں گے۔اس سسٹم کے تحت ٹریفک کی ہر خلاف ورزی باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنے گی، جو ضرورت پڑنے پر ثبوت کے طور پر بھی پیش کی جا سکے گی۔ون ایپ کے استعمال سے ٹریفک آفیسر موقع پر ہی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، چوری شدہ گاڑیوں، گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفیکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری تصدیق کر سکے گا۔علاوہ ازیں، تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں بھی فوراً ممکن ہو جائیں گی۔
Leave A Comment