پاکستانی میڈیا میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ، آئی سی سی ورلڈ کپ کے اشتہارات کے نام پر ایک ارب روپے کے مشتبہ خفیہ فنڈز کی ٹرانسفر کا دعویٰ
صحافی عدیل راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے پاکستانی میڈیا سے جڑی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے ایک کیس کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تقریباً ایک ارب روپے کے مشتبہ خفیہ فنڈ ٹرانسفرز کا سراغ ملا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں مختلف ذرائع سے مقامی اکاؤنٹس میں منتقل کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ کے صارف اور صحافی عدیل راجا نے اپنے بیان میں بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ طور پر رقوم کی منتقلی بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس، خصوصاً آئی سی سی ورلڈ کپ کے اشتہارات کے نام پر کی گئی۔ تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی نیٹ ورک، ڈمی کمپنیوں اور غیر ملکی سم کارڈز کا استعمال کیا گیا۔یہ مالی سرگرمیاں گزشتہ تقریباً تین سال کے دوران سری لنکا، دبئی اور نیپال کے راستوں کے ذریعے چلائی جاتی رہیں۔ تحقیقات کے دوران بعض مقامات پر کارروائیاں بھی کی گئیں جن میں موبائل فونز، کمپیوٹرز اور مالی ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چند بینک اکاؤنٹس، جن میں ایک نجی بینک کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، کی چھان بین جاری ہے تاکہ رقوم کے اصل ماخذ اور حتمی استعمال کا تعین کیا جا سکے
Leave A Comment