لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں سسٹم بیسڈ فارم نافذ
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس میں اصلاحات کے تحت3 اہم فارم متعارف کروا دئیے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں سسٹم بیسڈ فارم نافذ کر دئیے گئے ہیں۔پولیس کیلئےریڈ پر جانے کا اجازت نامہ ، گرفتاری کا فارم ، ہدایات برائے تفتیش مکمل کرنا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔
ریڈ پر جانے کا اجازت نامہ: ریڈ پر جانے والی ٹیم مقدمہ نمبر، نامزد ملزم کی تفصیل اور زیر استعمال گاڑی کے کوائف فارم پر لکھ کر دستخط کروائیگی۔
گرفتاری فارم: اس میں ملزم کی بیماری، جسم پر تشدد کے نشانات اور ادویات کی فراہمی سے متعلق تفصیل فراہم کی جائے گی۔تفتیشی فارم: جائے وقوعہ، تفتیشی آفیسر، شواہد اور ملزم سے کیے گئے سوالات کی تفصیل تیسرے فارم میں درج کی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم بیسڈ فارم کا اطلاق پولیس حراست میں تشدد اور ملزمان کی ہلاکت کے سدباب کے لیے کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے پولیس چھاپوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں بھی کمی آئے گی ۔
Leave A Comment