لاہور : برائلر مرغی کا گوشت سستا ہو گیا
برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو سستا کر دیا گیا ۔مارکیٹ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 446 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس سے عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔فارم گیٹ پر زندہ برائلر مرغی کا ریٹ 280 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے، جبکہ زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 294 روپے اور پرچون ریٹ 308 روپے فی کلو مقرر ہے۔
اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔متعدد مقامات پر برائلر گوشت 446 روپے کے بجائے زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے، بعض دکاندار صافی گوشت کے نام پر گوشت 550 روپے فی کلو تک بیچ رہے ہیں، جس پر صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Leave A Comment