لاہور : پاکستانی نژاد کینڈین شہری اغوا، پولیس سراغ لگانے میں ناکام
صوبائی دارالحکومت میں کینڈین شہریت کا حامل ایک شخص اغوا ہوگیا ہے۔کینڈین شہری حمزہ احمد ریسرچ ورک کے لیے لاہور آیا تھا جو اپنے دوست کے گھر ڈیفنس فیز 10 میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے حمزہ احمد کے دوست یوسف رشید کے بیان پر اغواکاری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمے میں مدعی کا کہنا ہے کہ حمزہ احمد 13 فروری کو پاکستان پہنچا تھا، مغوی نجی کمپنی کی کیب بک کرکے باہر گیا مگر واپس نہیں لوٹا۔
Leave A Comment