دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت اور سلامتی لے کر آئے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے۔ مریم نواز کا ماہِ صیام کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمتِ مسلمہ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اہل وطن سحر،افطار اور تراویح میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں۔ قرآن پاک میں ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اجر پائے گا، ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی رضا، خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے، دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری میں دسترخوان ضرورت مند افراد کے لئے کھلے رکھیں، رمضان المبارک رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار کا احساس دلاتا ہے، رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں۔ دُعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے، ماہ مقدس صرف عبادات نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا احساس کرنے اور سہارا بننے کا مہینہ بھی ہے، صاحبِ استطاعت افراد اپنے اردگرد نادار لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔
Leave A Comment