تازہ ترین

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے سونے کی بڑی مقدار ضبط کر لی۔ دبئی جانے والے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار پکڑی گئی۔ دوران تلاشی شہزاد احمد نامی مسافر کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں۔اسمگل کیے جانے والے سونے کا وزن 2 کلو سے زیادہ ہے۔ اے ایس ایف نے  ملزم کو سونا برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔کسٹم نے سونا ضبط کرکے ملزم کیخلاف مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement