لاہور : منشیات فروشی میں ملوث پیرافورس کا اہلکار گرفتار
تجاوزات کے خاتمے کیلئے بنائی گئی پیرافورس کا اہلکار منشیات فروشی میں ملوث نکلا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم مجتبیٰ حیدر کو شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کالا خطائی روڈ سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق پیرافورس کےگرفتار اہلکار سے 140گرام آئس، 40گرام افیون برآمدہوئی۔ تھانہ شاہدہ ٹاؤن میں تعینات سب انسپکٹرمحمدعمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ گرفتاراہلکارمجتبیٰ حیدرساندہ روڈعثمان پارک کارہائشی ہے، ملزم کوتفتیش کےلیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالےکردیاگیا
Leave A Comment