تازہ ترین

سابق رکنِ پنجاب اسمبلی زعیم قادری انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ 3 روز سے دل کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ان کے انتقال کے باعث سیاسی حلقوں اور کارکنوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ 
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام نمازِ مغرب کے بعد لاہور میں لارنس روڈ کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔

 زعیم قادری کا شمار ملک کے متحرک اور واضح مؤقف رکھنے والے سیاستدانوں میں ہوتا تھا، وہ پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے اور پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے رہے، ان کی گفتگو، سیاسی بصیرت اور عوامی رابطہ مہم نے انہیں عوام میں خاص مقام دلایا۔

 

Leave A Comment

Advertisement