بسنت فیسٹیول،لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ
لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔بسنت کے دوران فیلڈ اور آپریشن سرکلز کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں،لیسکو نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ڈیوٹی انجام دینے کا مراسلہ جاری کر دیا۔کمپنی کے چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کو مراسلہ بھجوایا۔ بسنت فیسٹیول کے دوران شکایات کا ازالہ کے لئے ڈیوٹی کی جائے، لیسکو کے آپریشن، جی ایس او اور جی ایس سی کا سٹاف فرائض انجام دے گا ۔
Leave A Comment