لاہور: اچھرہ جیولری اسکینڈل، پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج، اختیارات کے ناجائز استعمال کی دفعات شامل
اچھرہ میں جیولری اسکینڈل کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے معاملے پر ملزم سے متعلق معلومات لیک کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، اچھرہ پولیس نے جن ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا ان میں 2 تھانیداروں سمیت چار اہلکار شامل ہیں۔مقدمے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی دفعات شامل ہیں ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ چاروں اہلکاروں نے شیخ وسیم اختر کی گرفتاری سے متعلق معلومات لیک کی تھیں۔متن کے مطابق ہائی پروفائل کیس سے متعلق معلومات لیک ہونے سے تفتیش کو نقصان پہنچا، چاروں اہلکار ہائی پروفائل کیس کی تفتیش پر مامور تھے۔اچھرہ جیولری اسکینڈل کے مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں اخلاق، عمرحیات، محسن رضا اور جاوید شامل ہیں۔
Leave A Comment