تازہ ترین

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔میرٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی محض سٹیل اورسیمنٹ کی بنی عمارت نہیں بلکہ گیم چینجرہے۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا خواب شہبازشریف نے بطوروزیراعلیٰ دیکھا، آج تعبیر دیکھ رہے ہیں۔ محمد شہبازشریف نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بارے میں سوچااوربنانے کی کاوش کی۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے نہ صرف پنجاب بلکہ پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے 42مشینیں آچکی ہیں 565مزید آئیں گی،اگلے مہینے پراسس مکمل ہوجائیگا۔

Leave A Comment

Advertisement