تازہ ترین

نواحی علاقے فیروز والا میں جہیز کم ملنے پر ساس سسر نے پٹرول چھڑک کر مبینہ طور پر بہو کو آگ لگا دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حیدر روڈ کی رہائشی ثناء کی سات ماہ قبل مصطفیٰ سے شادی ہوئی تھی، آگ لگنے سے ثناء کا 70 فیصد جسم جھلس گیا، لڑکی کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ لگانے کے بعد ساس اورسسر فرار جبکہ چیخ و پکار پر لوگ اکٹھا ہو گئے، اہل علاقہ نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement