تازہ ترین

لاہورمیں شیر کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا جس میں 8 سالہ بچہ زخمی ہوا ہے۔لاہور کے علاقے سبزہ زار میں شیر کے حملے میں 8سالہ بچہ زخمی ہوا، واجد علی کھیلتے ہوئے شیروں کے قریب چلا گیا تھا، واقعہ نامناسب انتظامات اور مالکان کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ بچے کو گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ فارم کے ملک عمر اقبال اور علی اقبال کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور: شیرنی کا بچی پر حملہ، غیر قانونی طور پر رکھےمزید 11 شیر برآمد https://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=68975

 

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق مالکان نے واقعے کو پولیس سے چھپانے کی کوشش کی، زخمی بچے کو ابتدا میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کے ساتھ آئے افراد نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچے کا ہاتھ کسی مشین میں پھنس گیا تھا، تاہم بعد میں طبی عملے نے انکشاف کیا کہ زخم کسی جانور کے حملے کے باعث آئے تھے۔ڈاکٹروں نے بچے کی جان بچانے کے لیے اس کا بازو کاٹنے کا فیصلہ کیا،اطلاع ملنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں پولیس ٹیم ہسپتال پہنچی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

یاد رہے کہ دو دن پہلے بھی شیر کے حملے میں ایک بچی زخمی ہوئی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 16 شیر پکڑ لیے تھے۔

Leave A Comment

Advertisement