تازہ ترین

عوام کی خوشیاں لوٹانے آئی ہوں ،6فروری کی رات بسنت فیسٹول کی لانچنگ،7فروری کو باقاعدہ آغازہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے3 روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ  کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس  ہوا،جس میں بسنت فیسٹیول سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ  نے بسنت فیسٹیول سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو خوشیاں لوٹانے آئی ہوں۔ پنجاب کے عوام سے خوشی کا ماحول چھین کر لڑائی جھگڑوں اور فتنہ فساد کے سپرد کر دیا گیا۔ پنجاب دل والوں کا صوبہ ہے لیکن عوام کو تفریح سے دور کر دیا گیا۔30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو شروع کیا، اس سا ل بھی منائیں گے۔ پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ سب کا صوبہ ہے۔ عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔ موسم بہار کی آمد کی اطلاع دینے والا بسنت کاخوبصورت تہوار 800سال قبل شروع ہوا۔ بسنت پنجاب کی ثقافت اور ورثہ ہے، دنیا پنجاب کے کلچر کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ پنجاب کے عوام کو بسنت کی خوشخبری دینا چاہتی ہوں۔

مقررہ ساز سے بڑا پتنگ اور گڈا بھی اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ممنوعہ ڈور استعمال کرنے پر 5  سال قید اور 5ملین روپے تک جرمانہ ہوگا۔ 6 - 7اور 8فروری کے علاوہ بسنت بازی پر جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی۔ غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کرنے والے والدین اور سرپرست ذمہ دار ہوں گے، قانونی کارروائی کریں گے۔ پتنگ بازی مذاق نہیں، عوام کی جان کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ ریڈ زون میں سیفٹی راڈ کے ساتھ ہی بائیک کو آنے کی اجازت ہوگی۔ راڈ کے بغیر بائیک چلانے پر 2ہزار جرمانہ ہوگا، ہمارا مفاد نہیں صرف عوام کی حفاظت کے لیے کررہے ہیں۔ ممنوعہ پتنگ بازی کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام دیا جائے گا۔6 - 7اور 8فروری کوپتنگ بازی کے لئے 35 انچ پتنگ اور 40انچ کا گڈا استعمال کیا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر ٹریفک کیلئے خصوصی پلان بھی تیار کیا گیا ہے، 100 ٹریفک پولیس کیمپ لگائے جائیں گے۔

بسنت پر ستھرا پنجاب کے ورکروں کے علاوہ 4ہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے۔ جہاں ڈور پھرنے کے واقعات پیش آئے ان علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ بسنت ٹرانسپورٹ پلان کے تحت فری رائیڈ کی سہولت دیں گے۔ 500بسیں چلارہے ہیں، اورنج لائن، میٹرو بس، الیکٹرو بس اور فیڈر بس پر سفر مفت ہوگا۔ یانگوکے 6ہزار ر کشے  اور24روٹ پر 60ہزار رائیڈ میسر ہوگی۔بسنت ٹریفک پلان کے تحت تمام چھوٹے بڑے رو ڈ اورراستے کور کیے گئے ہیں۔فری رائیڈ کا مقصد بائیک کے استعمال سے روکنا اورنقصان سے بچنا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement