قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں رد و بدل، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں کمی اور رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 23 جنوری سے ہوگا۔ اس حوالے سے وزارتِ خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.6 فیصد سے کم کر کے 9.4 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 10.2 فیصد سے گھٹا کر 9.96 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10 فیصد کے بجائے 9.64 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 9.9 فیصد سے کم ہو کر 9.58 فیصد ہو گیا ہے۔
ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر مجموعی منافع میں بھی کمی کی گئی ہے، تاہم بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع 12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔اسی طرح پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 12 فیصد اور عام سیونگ اکاؤنٹ پر 9 فیصد برقرار رہے گی، جبکہ سروا اسلامک سیونگز اسکیموں کی شرحِ منافع میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
Leave A Comment