لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 ملزمان گرفتار
لاہور شیرا کوٹ بکرمنڈی کے علاقے میں پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلرز گرفتار کر لیے گئے۔پولیس نےخفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 4 ہزار پتنگیں، 180 ڈور چرخیاں برآمد کرلیں۔پکڑی جانے والی پتنگیں اور ڈور ایس او پیز کے برعکس پائی گئیں۔ غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلرز بھی گرفتار کیے گئے۔ ملزمان آن لائن پتنگیں سپلائی کرتے تھے۔
Leave A Comment