وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آفس اسٹاف اور فیلڈ اسٹاف کے لیے الگ الگ یونیفارم متعارف کرایا جائے گا۔دفتری عملے کے لیے نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ یونیفارم کا حصہ ہوگا، جبکہ فیلڈ میں تعینات اہلکاروں کے لیے جرسی اور ریفلیکٹر پر مشتمل یونیفارم مقرر کیا گیا ہے۔ آئندہ چند روز میں یونیفارم کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
Leave A Comment