شاہدرہ : سکول کے بچوں سے بھرا رکشہ اور ویگن نالے میں جا گری
شاہدرہ میں برکت ٹاؤن نہر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں اچانک بریک فیل ہونے کے باعث ایک ویگن سکول کے بچوں سے بھرے رکشے سے جا ٹکرائی۔ ٹکر کے نتیجے میں ویگن اور رکشہ دونوں بے قابو ہو کر نالے میں جا گرے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے ایس ایچ او فوری طور پر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ایچ او نےامدادی کارروائیوں کی نگرانی کی اور عملی طور پر ریسکیو میں حصہ لیتے ہوئے متاثرہ افراد کو نالےسے نکالنے میں مدد فراہم کی۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث قیمتی جانوں کو بچانے میں مدد ملی،بعد ازاں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کو مکمل کیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment