تازہ ترین

لاہورشہر میں “ڈرگ فری ویژن” پر مؤثر عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت ڈولفن سکواڈ نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا  گیاہے۔  مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈولفن سکواڈ نے سول لائن، گلبرگ، مزنگ، اچھرہ اور دیگر علاقوں میں سٹاپ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی چیکنگ کی، جس کے نتیجے میں 14 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 22 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔گرفتار ملزمان میں رضوان، شہزاد، بلال، ساجد، جان سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن نے کہا کہ منشیات کے غلیظ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس ناسور کا قلع قمع کر کے دم لیا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement