تازہ ترین

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت میں 7 سو روپے فی من اضافہ ہوگیا۔ گندم کی قیمت 4400 روپے فی من سے بھی تجاوز کرگئی، راولپنڈی میں گندم فی من 48 سو روپے ہوگئی۔15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500 روپے سے بڑھ کر 1750 ہوگئی، لاہور میں گندم فی من 4450 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔گوجرانوالہ اور گجرات میں گندم کی قیمت فی من 4500 روپے جبکہ ملتان میں 4450 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے۔ بہاولپور اور ڈی جی خان میں گندم کی قیمت فی من 4400 روپے ہے۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں 10 کلو اور 20 کلو والا آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب نے کہا کہ آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے، بازار میں وافر مقدار میں موجود ہے۔ 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا دکانوں پر وافر  مقدار میں دستیاب ہے۔ 7 سو سے زائد ملیں سرکاری گندم والا سستا آٹا فراہم کر رہی ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement