اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی
پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر سیس نافذ کئے جانے کے بعد لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔لاہور میں 10 روپے اضافے کےبعد چینی 160 روپے فی کلو ہو گئی۔ چینی کی قیمت 150 روپے ہونی چاہیے تھی۔ چینی کا 50 کلو کا تھیلا اضافے کے بعد 7 ہزار 500 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ چینی کا ایکس مل ریٹ 135 روپے فی کلو ہے۔کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں چینی کی کوئی قلت نہیں۔
Leave A Comment