تازہ ترین

بسنت تہوار کے دوران امن و امان اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لاہور میں بسنت کے تینوں دن دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچوں پر پتنگ بازی مکمل طور پر پابندی ہو گی، جبکہ کم عمر بچوں کی جانب سے پتنگ بازی کی صورت میں والدین کو ذمہ دار اور قصوروار ٹھہرایا جائے گا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ بسنت محفوظ اور پرامن انداز میں منائی جا سکے۔


 
پنجاب میں بسنت سے قبل پتنگ بازی کو محفوظ اور منظم بنانے کیلئے پتنگ اور ڈور تیار، فروخت کنندگان اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن جاری، بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو ہوگی۔ضلعی انتظامیہ بسنت شیڈول کے مطابق پتنگ وڈور سازوں، فروخت اور ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کیلئے چار کیٹیگریز کے فارم جاری ہوں گے۔ فارم اے پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن کیلئے ہوگا۔ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری سرٹیفکیٹ فارم بی کے ساتھ جاری کیا جائے گا جس پر کیو آر کوڈ درج ہوگا۔

فارم بی میں جاری کیو آر کوڈ ہی ڈور اور پتنگوں پر لگے گا، فارم بی سے حاصل کیا جانیوالا کیو آر کوڈ پتنگ و ڈور فروش کے پینا فلیکسز اور دکانوں پر درج ہوگا۔ فارم بی سرٹیفکیٹ دکان کے اندر نمایاں جگہ پر لگانا لازم ہوگا۔ پتنگ کا سائز 30 انچ لمبائی اور 34 انچ چوڑائی سے زائد نہیں ہوگی۔ گڈا کی لمبائی 34 انچ اور چوڑائی 40 انچ سے زائد نہیں ہوگی۔

ڈور کاٹن سے تیار کردہ دھاگے سے بنائی جائیگی جس میں نو سے زائد تاریں نہیں ہونگی۔ مانجھا میں گلو، سادہ رنگ، آٹا اور کمزور شیشے کا استعمال کیا جا سکے گا۔ ڈور کیلئے صرف پنے کی اجازت ہوگی، چرخی نہیں بنائی جا سکے گی۔ تیز مانجھا، تندی، دھاتی تار اور کیمیکل ممنوع ہوگی۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کیلئے فارم سیاور فارم ڈی مختص کئے گئے ہیں۔ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف رجسٹریشن منسوخی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صرف لاہور ضلع کی حدود میں تین روزہ محفوظ بسنت6، 7 اور 8 فروری 2026 کو ہوگی۔

 

Leave A Comment

Advertisement