لاہور : مقررہ وقت سے قبل پتنگ سازی یا پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد
پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کاکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو جاری کردہ مراسلہ میں پنجاب بھر میں پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر عملدرآمد کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ حکومتِ پنجا ب کی جانب سے بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
کابینہ نے صرف 6 ،7، 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر بسنت کی اجازت دی ہے۔ مقررہ وقت سے قبل پتنگ سازی یا پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ غیر قانونی پتنگ بازی انسانی جانوں اور عوامی تحفظ کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ غیر قانونی پتنگ بازی کے باعث راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات تشویشناک ہیں۔ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے والی پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جشن بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت دی گئی ہے۔پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام کارروائیاں "کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025 کے مطابق کی جائیں گی۔ حکومتی اجازت کے بغیر پتنگ سازی اور پتنگ بازی مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔
Leave A Comment