لاہور: ایف آئی اے کا پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، 2ایجنٹ گرفتار
لاہور میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ کے دوران شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کی مد میں پیسے بٹورنے والے 2 ایجنٹ گرفتار کرلیے ہیں۔ گرفتار ملزمان محمد حفیظ اور غلام مصطفیٰ شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دیکر اضافی پیسے ہتھیا رہے تھے، ملزمان سے پاسپورٹس، ٹوکن، بینک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے، دونوں ایجنٹ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس میں شہریوں سے رقم حاصؒل کرنے میں مصروف تھےجنہیں پاسپورٹ آفس پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Leave A Comment