پی ایس ایل : معاذ صداقت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان سپر لیگ11 میں نوجوان کھلاڑی معاذ صداقت نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔پی ایس ایل 11 میں معاذ صداقت نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر ففٹی بناکر پی ایس ایل میں سب سے تیز ففٹی بنانے والوں کی فہرست میں جگہ بنالی۔یہ ففٹی مشترکہ طور پر تیسرے سب سے تیز ففٹی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔ اس سے قبل کیمراں اکمل، آصف علی، حضرت اللہ زازی اور رلی روسو نے 17 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی، جبکہ پال اسٹرلنگ، ٹم ڈیوڈ اور محمد حارث نے 18 گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
Leave A Comment