قومی کرکٹرزPCB کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کر سکیں گے، پابندی لگا دی گئی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ دے دی ہے۔کرکٹرز میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گے۔کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے قواعد پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔کرکٹرز کے منیجرز کو بھی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔پی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ سیاسی پوسٹس ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔متنازع پوسٹ کرنے پر کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔
Leave A Comment