سری لنکا نے پاکستان کو 326 رنز کا ہدف ، کامندو مینڈس کی شاندار سنچری
سی ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 326 رنز کا ہدف دے دیا۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے، قومی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لیے 326 رنز درکار ہیں۔سری لنکا کی جانب سے کامندو مینڈس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 128 گیندوں پر 131 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پون رتھنائیکے نے 65 گیندوں پر 77 رنز بنائے، جس میں 8 چوکے شامل تھے۔اووشکا فرنینڈو 49 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ داسن شناکا نے 9 گیندوں پر 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ ساہان آراچچیگے نے 12 گیندوں پر 15 رنز بنائے، کسل مینڈس 12 گیندوں پر 8، جنتھ لیاناگے 9 گیندوں پر 6 اور دنیتھ ویلالاگے 4 گیندوں پر 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔مہیش تھیکشنا 8 گیندوں پر 9 جبکہ عاصتھا فرنینڈو 5 گیندوں پر 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 50 رنز، نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 80 رنز، سلمان علی آغا نے 7 اوورز میں 44 رنز جبکہ حارث رؤف نے 10 اوورز میں 60 رنز دے کر 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عارف منہاس نے 10 اوورز میں 64 رنز دیے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے، جبکہ فہیم اشرف نے 3 اوورز میں 23 رنز دیے اور وہ بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔سری لنکا نے آخری 5 اوورز میں 38 رنز بنائے، جبکہ مہیش تھیکشنا اور عاصتھا فرنینڈو کے درمیان آخری وکٹ کے لیے 18 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔
PAK 204/3 IN 32 OVERS
Leave A Comment