ٹرائی نیشن سریز، سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان ون ڈے سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم محض 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ سری لنکن بولرز بالخصوص دلشان مدوشنکا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے قومی بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ بابر اعظم 29 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 15 اور حسن نواز 17 رنز بنا سکے۔ فخر زمان 5، معاذ صداقت 8، سلمان آغا 9 اور شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پوری ٹیم 25.3 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ساہان آرچیگے نے 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو، ایشان ملنگا اور دونتھ ویلالاگے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
111 رنز کاہدف سری لنکا نے صرف 18.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کامندو مینڈس نے 60 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جبکہ پوان رتنائیکے 23 رنز کے ساتھ غیر ملکور رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔