تازہ ترین

سری لنکن کرکٹر نوان توشارہ نے کہا ہے کہ آج ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی اور ہم نے کئی کیچز ڈراپ کیے، تاہم اگلے میچ میں بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئےسری لنکن کرکٹر  نوان توشارہ نے کہا کہ گزشتہ میچ میں اوس نہیں تھی، اسی لیے ٹاس کے بعد فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اُنہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف ہم باقاعدہ پلان بنا کر آئے تھے، جبکہ پاور پلے میں کم رنز دینے کا ہدف تھا، جسے حاصل کر لیا گیا۔سری لنکن کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موجود کھلاڑی سری لنکا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ٹیم میں تبدیلیاں نہیں کریں گے۔ آئندہ میچ میں بہتر پلان کے ساتھ آئیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement