پہلا ٹی ٹونٹی ، سری لنکا نےپاکستان کو 183 رنز کا ہدف دے دیا
پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے لہیرُو ادرا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 91 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کامندو مینڈس نے 18 گیندوں پر 23 رنز بنائے، جبکہ داسن شناکا نے 15 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نمایاں بولر رہے، جنہوں نے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عمران نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان، صائم ایوب اور رؤف اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کی اننگز کے دوران پاکستانی بولرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں، تاہم لہیرُو ادرا کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم 182 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے لیے 183 رنز درکار ہیں۔
Leave A Comment