ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ کوارٹرز فائنلز،فرانس کی ایسٹرڈ سیرو، جرمنی نے انستاسیا کوپاریف،کی یاؤ چیونگ اور کوریا کی جیونگ مون نے کامیابی حاصل کرلی
ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں فرانس کی ایسٹرڈ سیرو، جرمنی نے انستاسیا کوپاریف،کی یاؤ چیونگ اور کوریا کی جیونگ مون نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔
ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ 2026 کا پہلا مرحلہ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جمعرات کو بھی جاری رہا،چیمپئن شپ میں 17 ممالک سے تعلق رکھنے والی مجموعی طور پر 30 کھلاڑیاں حصہ لے رہی ہیں، ان ممالک میں فرانس، چین، روس، ڈنمارک، میکسیکو، ازبکستان، جنوبی افریقہ، نیدرلینڈز، کوریا، نیپال، جاپان، ہانگ کانگ، جرمنی، تھائی لینڈ، ترکیہ، جمہوریہ چیک اور پاکستان شامل ہیں۔
فرانس کی ایسٹرڈ سیروٹے ، جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 624 ویں نمبر پر ہیں، ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی رہیں۔
خواتین سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ایسٹرڈ سیروٹے (فرانس) نے گلوریا لیونسکی (جمہوریہ چیک) کو 6ط2، 6ط4 سے شکست دی جبکہ جولیا خرامتسووا (روس) نے ابھیلاش بستا (نیپال) کو 6ط3، 6ط0 سے شکست دی۔نتائج کے مطابق کامن وان یودپیتچ (تھائی لینڈ) نے فلورینٹین ڈیکرز (نیدرلینڈز) کو 6/2، 6/0 سے شکست دی۔
انستاسیا کوپاریف (جرمنی) نے واروارا روبٹسوا (روس) کو 6/4، 6/2 سے شکست دی۔کسینیا لاسکوتووا (روس) نے سوفیا سوسلووا (روس) کو 6ط3، 6ط2 سے شکست دی۔سیویل یلدیشیوا (ازبکستان) نے ایما وان پوپل (نیدرلینڈز) کو 7ط5، 6ط4 سے شکست دی۔ووزوکو مدلولوا (جنوبی افریقہ) نے سوزونا اوگاوا (جاپان) کو 7/6(6)، 6/1 سے شکست دی،صابرینا اولیمجانوا (ازبکستان) نے ایلینا جمشیدی (ڈنمارک) کو 6/2، 6/1 سے شکست دی۔
خواتین ڈبلز کے کوارٹر فائنلزمیں ایسٹرڈ سیروٹے (فرانس) / سباستیانی لیون (میکسیکو) نے اشنا سہیل / مہین آفتاب قریشی کو 6/2، 6/0 سے شکست دی۔انستاسیا کوپاریف (جرمنی) / سیویل یلدیشیوا (ازبکستان) نے ایما وان پوپل (نیدرلینڈز) / ایلینا جمشیدی (ڈنمارک) کو 6/2، 7/5 سے شکست دی۔ہانگ کانگ کی کی یاؤ چیونگ (ہانگ کانگ) / سوزونا اوگاوا (جاپان) نے ووزوکو مدلولوا (جنوبی افریقہ) / وارونا مدلولوا (جنوبی افریقہ) کو 7/5، 7/6(2) سے شکست دی۔جیونگ مون (کوریا) / کامن وان یودپیتچ (تھائی لینڈ) نے کسینیا لاسکوتووا (روس) / جولیا خرامتسووا کو 6/3، 6/1 سے شکست دی۔
Leave A Comment