ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرلیا گیا
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرلیا گیا ہے۔ بھارت میں 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم بھجوانے سے انکار کردیا تھا جس پر اے ایچ ایف کی دعوت پر بنگلادیش نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرےگا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپ ڈیٹ ڈراز کا اعلان کل متوقع ہے۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچز جالندھر اور موہالی میں شیڈول ہیں۔اس میں ملائیشیا، چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔منتطمین نے بنگلادیش کے ساتھ عمان کی ٹیم کو متبادل رکھا ہوا تھا۔
Leave A Comment