تازہ ترین

سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے چین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے اپنے شاندار کیریئر کی 102ویں سنگلز ٹرافی حاصل کرلی۔بیجنگ میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر انجری کے باعث مقابلہ مکمل نہ کرسکے۔39 سالہ جوکووچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر 6-7 (3-7) سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ کے آغاز میں ڈی میناؤر نے ایک گیم جیتی۔اس کے بعد بائیں ران کی تکلیف کے باعث آسٹریلوی کھلاڑی نے میچ سے دستبرداری اختیار کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ کے بعد میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا۔اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ نے مسلسل 21ویں سال کم از کم ایک سنگلز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

Leave A Comment

Advertisement