تازہ ترین

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی۔فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 126 رنز بنا سکی۔ ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی دوسری شکست ہے۔سیریز میں بنگلہ دیش کی یہ دوسری کامیابی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ 8 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement