250 رنز بھی بھارت کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکے
ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر 250 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔بھارت نے سنجو سیمسن کی بیٹنگ کی بدولت 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے لیکن بھارتی بولرز اتنے بڑے مجموعے کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ویسٹ انڈیز نے کپتان شائی ہوپ کی 45 گیندوں پر سنچری اور شیرفین ردرفورڈ کے 37 گیندوں پر 84 رنز کی بدولت ہدف با آسانی حاصل کر لیا، دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 501 رنز بنائے۔
بھارتی کپتان شریاس ایر نے شکست کے بعد اپنے بیان میں ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوس کے باعث بولنگ کرنا مشکل ہو گیا تھا اور ایسی صورتِحال میں ہدف کا دفاع کرنے کے لیے مطلوبہ اسکور کا اندازہ لگانا آسان نہیں تھا، اسی لیے 249 رنز بنانے کے باوجود بھارتی بولرز ویسٹ انڈیز کی جارحانہ بیٹنگ کو روکنے میں ناکام رہے۔
Leave A Comment