تازہ ترین

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے، جبکہ فخر زمان 17 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔حسن نواز 9 گیندوں پر 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا، ایشان ملنگا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے آخری پانچ اوورز میں 70 رنز بنائے اور 10.75 کے رن ریٹ سے مجموعہ 215 تک پہنچایا۔ اب سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 20 اوورز میں 216 رنز بنانا ہوں گے۔

Leave A Comment

Advertisement