تازہ ترین

انگلینڈ کے کپتان اور سری لنکا کے خلاف میچ میں ڈبل سنچری کرنیوالے ہیری بروک نے کہا ہے کہ میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے۔ ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر خوشی نہیں۔سری لنکا نے باؤنڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے۔ سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ پر تقریباً 900 رنز بنے۔ میری نظر میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ بہترین تھی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے بھی نظر آئے۔ انگلینڈ کے مداح دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement