تازہ ترین

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ انگلینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے سونی بیکر اور عادل رشید کی جگہ لیام ڈاسن اور جوش ٹنگ کو شامل کیا ہے۔

سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ پہلے2میچز میں ہدف کے تعاقب میں مشکلات کے باوجود اوس کے باعث پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دنتھ ویلالاگے نے سچندو کولمباج کی جگہ لی ہے۔

دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ ہارچکی ہیں،پوائنٹس ٹیبل پراس وقت پاکستان پہلے نمبر پر براجمان ہے، سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔سہ ملکی سیریز کا آج تیسرا میچ ہے ، باقی3 میچز اور فائنل لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہو گا، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ 29 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ ہو گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement