پاکستان انڈر 17 نے سری لنکا انڈر 17 کو 93 رنز سے شکست دیدی
پاکستان انڈر 17 نے سری لنکا انڈر 17 کو 93 رنز سے شکست دے دی،پاکستان انڈر 17 نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 17 نے 9 وکٹوں پر 273 رنز بنائے۔کپتان اذان احمد نے 61 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔اذان احمد کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔محمد یوسف نے 60 اور داؤد توقیر نے 44 رنز بنائے۔سری لنکا انڈر 17 کی ٹیم 274 رنز کے تعاقب میں 180 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔عمار خان نے 44 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فہد اقبال اور محمد صائم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔